مغربی بنگال میں آج 'ترنمول کانگریس چھاتر پریشد' کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 'ترنمول کانگریس چھاتر پریشد' کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی سربراہ و وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی اور کابینی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبے نہیں ہے۔ اسی وجہ سے بی جے پی بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد بیان بازی سے ملک کی ترقی نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیادہ تر رہنما بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔ ان کے پاس ان باتوں کو ثابت کرنے کے لئے ٹھوس ثبوت بھی نہیں ہے۔