اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی پر مدرسوں کوسیاسی حربے کے طور استعمال کرنے کا الزام' - ممتا بنرجی

مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر بنگال کے مدرسوں کو دہشت گردوں سے جوڑ کر سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

'بی جے پی پر مدرسوں کوسیاسی حربے کے طور استعمال کرنے کا الزام'

By

Published : Jul 5, 2019, 5:55 PM IST


مغربی بنگال کے مدارس سے متعلق بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پارلیمنٹ میں پیش کردہ رپورٹ کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی سیاسی ایجنڈے کے طور پر بنگال کے مدرسوں کے نام کا استعمال کر رہی ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کی رپورٹ کو نظر انداز کرکے اپنے طور پر رپورٹ پیش کی ہے۔جب پارلیمنٹ میں پوچھا گیا کہ ریاستی حکومت نے اس سے متعلق کیا کہا ہے۔

ممتا بنرجی نے اسمبلی میں کہا کہ جب 28جون کو سرحدی اضلاع میں مدرسوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے تو مرکزی حکومت نے ہماری رپورٹ کو پیش نہیں کیا اور اپنے طور پر جواب دیا۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے ریاستی اسمبلی میں مدرسوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

ممتابنرجی نے کہا کہ سماج دشمن وہ بہر صورت میں سماج دشمن ہی ہوتا ہے اس کو کسی بھی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے۔چور چورہی ہوتا ہے۔اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔بی جے پی ہر ایک چیز پر سیاست کرتی ہیں۔بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کے خطوط ہر ایک کو بھیجے جارہے ہیں۔ہر ایک کو خوف زدہ کیا جارہا ہے۔

مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات پر مرکزی وزیر مملکت جی کرشن ریڈی نے کہا تھاکہ ہم نے بنگال حکومت سے اس سے متعقل رپورٹ مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل اور اس کے بعد میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ مغربی بنگال میں سیاست کی بنیاد پر کئی افرادکی موت اور کئی زخمی ہوگئے ہیں اور 9جون کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کو کہا گیا تھا۔

مرکزی وزیر مملکت نے یہ بھی کہا تھا کہ ممنوعہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش بردوان اور مرشدآباد کے ضلعوں کے مدرسوں میں دہشت گردی کیلئے نوجوانوں کی بحالی کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details