کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر نے ہفتہ کو اسمبلی میں ڈپٹی سکریٹری کے سامنے پیش ہوکراپنا نامزدگی واپس لے لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی واضح ہوگیا کہ بنگال میں راجیہ سبھا کےلئے 6سیٹوں پر انتخابات نہیں ہوں گے اور تمام امیدوار بلامقابلہ جیت جائیں گے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق عام راجیہ سبھا انتخابات میں چھ امیدواروں اور ضمنی انتخابات میں ایک امیدوار کو پیر کو بلامقابلہ کامیابی کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
رتیندرا کے نامزدگی واپس لینے کے بعدبی جے پی پارلیمانی پارٹی کے ذرائع نے کہا کہ انہوں نے اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر ایک ڈمی امیدوار دیا ہے۔ جمعہ کو راجیہ سبھا انتخابات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ تھا۔ اس مرحلے میں ترنمول کے چھ امیدوار بشمول بی جے پی کے اننت مہاراج اور ڈمی امیدوار رتیندرا - کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد زعفرانی کیمپ نے ہفتہ کو ہی ڈمی امیدوار کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی ممبر اسمبلی مہر گوسوامی نے کہاکہ پارٹی نے ایک اضافی امیدوار کھڑا کیا ہے۔ ایسے امیدواروں کو عموماً الیکشن دیا جاتا ہے۔ پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ امیدوار کے ساتھ آخر میں کوئی مسئلہ ہونے کی صورت میں متبادل امیدوار دستیاب رہے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے دن، انتخاب کا کوئی امکان نہیں تھا کیونکہ ہمارے ڈمی امیدوار کو واپس لے لیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا، "اننت مہاراج کوچ بہار کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے شمالی بنگال میں کئی سماجی اصلاحات کی ہیں۔ اس لیے ہمیں ان جیسے شخص کو بی جے پی راجیہ سبھا کا رکن نامزد کرنے پر فخر ہے۔