مغربی بنگال میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران کولکاتا کے بھوانی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی امیدوار ہیں اور ان کی انتخابی مہم کی ذمہ داری فرہاد حکیم کے کندھوں پر بھی ہے۔
بھوانی پور اسمبلی حلقے میں انتخابی مہم کے دوران ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال ایک امن پسند ریاست ہے، لیکن گزشتہ برسوں سے یہاں کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
وہیں فرہاد حکیم نے ریاست میں انتخابات کے دوران ہوئے تصادم کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ مغربی بنگال میں نفرت اور تشدد کی سیاست کے لئے بی جے پی کے علاوہ کوئی اور ذمہ دار نہیں ہے، اس کی عمدہ مثال ودیا ساگر کے مجسمے کو نقصان پہنچانا ہے۔
بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے: فرہاد حکیم
ترنمول کانگریس کے رہنما وزیر فرہاد حکیم نے ریاست میں انتخابات کے دوران ہوئے تصادم کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے: فرہاد حکیم
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ سیاسی رنجش اور سیاسی انتقام دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ان دونوں کو ایک ساتھ ملایا نہیں جا سکتا۔ لیکن بی جے پی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے دونوں کو ایک ساتھ ملا چکی تھی۔
دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ودیا ساگر کے مجسمے کو منہدم کرنے کے لئے بی جے پی ذمہ دار نہیں ہے۔ وہ بھی ودیا ساگر کو اتنی محبت کرتے ہیں جتنی دوسرے لوگ۔ ترنمول کانگریس کے رہنما ہی مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔