مغربی بنگال کے ضلع ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے خواتین پر ہونے والے تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہونے پر ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف ہونے والے گھریلو تشدد کے واقعے میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں خواتین پر ہونے والے تشدد پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے یہ معاملے منظر عام پر نہیں آتے۔ دوسری ریاستوں میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کی واردارتوں کی خبر فوراً منظر عام پر آ جاتی۔
انہوں نے کہا کہ چنشورہ میں ایک نابالغہ کی عصمت دری ہوتی ہے۔ اس واقعے کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ نابالغہ کی ماں نے مقامی باشندوں کی مدد سے تھانے میں شکایت درج کرائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر عصمت دری کے الزام میں ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ واقعہ کے 48 گھنٹوں کے اندر عصمت دری کے الزام میں گرفتار نوجوان کے خلاف شکایت واپس لے لی گئی۔