اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں بی جے پی کے قافلے پر حملہ - بی جے پی کے قافلے پر حملہ

ریاست آسام کے وزیر خزانہ ہیمنت بسوا اور بی جے پی کے بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش کے قافلے پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے حملہ کیا۔

بنگال میں بی جے پی کے قافلے پر حملہ

By

Published : May 8, 2019, 9:53 AM IST

بی جے پی کے قافلے پر حملہ تب کیاگیا جب وہ اپنے امیدوار کی حمایت میں ان کے انتخابی حلقہ کا دورہ کر رہے تھے۔

تفصیل کے مطابق کونٹائی لوک سبھا حلقہ کے دورہ کے درمیان ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ان کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔

حادثے میں دو رہنما تو محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔

واقعہ کے تھوڑی دیر کے بعد بسوا نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ:'ہمارے قافلے پر آل انڈیا ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے بے رحمی کے ساتھ حملہ کیا ہے، ہمارے کئی کارکنان اس میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ انتخابات کے مد نظر ریاست مغربی بنگال میں آئے دن پارٹی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details