اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی کی فکر نہیں: سجاتا منڈل - مغربی بنگال کی خبریں

ترنمول کانگریس کی رہنما سجاتا منڈل نے کہا کہ تین طلاق کی باتیں کرنے والی بی جے پی کو خواتین کی فکر نہیں ہے۔

بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی کی فکر نہیں: سجاتا منڈل
بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی کی فکر نہیں: سجاتا منڈل

By

Published : Dec 25, 2020, 9:57 AM IST

مغربی بنگال کے پوربھاستھلی میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی کی کوئی فکر نہیں ہے۔تین طلاق قانون کی باتیں کرنے والی سیاسی جماعت بی جے پی کو خواتین کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اگر فکر ہوتی تو ہاتھرس واقعے کے قصورواروں کو سزا دلانے میں اتنی تاخیر نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ تین طلاق قانون کے بعد لو جہاد قانون کے ذریعہ مسلمانوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پیار اور محبت کا کوئی دائرہ نہیں ہوتا ہے۔لیکن بی جے پی کے چند رہنما اسے سیاست کے رنگ میں رنگنے کی سازش میں مصروف ہے۔اس سے بری بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ مرضی کی شادی کرنے والوں پر ظلم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں وقار کی جنگ لڑ رہی ہوں۔وقار کے لئے نہ صرف بی جے پی بلکہ اپنا گھر بار سب کچھ داؤ پر لگا چکی ہوں۔جہاں وقار کی قدر نہیں وہاں رہنا نہیں ہے۔اوراس کے لئے میں کچھ بھی کرسکتی ہوں۔ میں نے اپنے شوہر سمترا خان کو اس مقام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔لیکن جب میری باری آئی تو مجھے طلاق کے لئے نوٹس بھیج دیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ممتا بنرجی ہی مغربی بنگال کی قیادت کر سکتی ہیں۔ان کے علاوہ کسی دوسرے رہنما میں بنگال کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کے پاس ممتا بنرجی کے خلاف کوئی مقبول چہرہ نہیں مل رہا ہے۔بی جے پی کے لئے وزیراعلی کے عہدے کے لئے کوئی رہنما نہیں ہے ۔اس کے باوجود وہ دو سو سے زیادہ سیٹز حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'میں ترنمول کانگریس میں تھا اور آخری سانس تک رہوں گا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details