اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتی طبقے کے لوگ ہمارے حق میں ووٹ کریں گے: بی جے پی امیدوار - مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے بی جے پی امیدوار سنیل سنگھ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے اقلیتی طبقہ میرے حق میں ووٹ کرے گا۔

بی جے پی امیدوار سنیل سنگھ
بی جے پی امیدوار سنیل سنگھ

By

Published : Apr 22, 2021, 12:10 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان چھٹویں مرحلے میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران متحدہ اتحاد اور بی جے پی کے امیدواروں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ووٹنگ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے امیدوار سنیل سنگھ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے اقلیتی طبقہ میرے حق میں ووٹ کرے گا۔

رکن اسمبلی اور امیدوار سنیل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں جائزہ لینے کے لیے نہیں آیا ہوں بلکہ اسی پولنگ بوتھ پر میرا ووٹ ہے۔ میں یہاں ووٹ ڈالنے کے لیے آیا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مجھے جیت ملے گی۔

بی جے پی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ مجھے اقلیتی طبقے سمیت تمام ووٹرز سے بڑی امید ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمارے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور یقین اسی طرح سے ختم ہو گا اور آخر میں جیت ہماری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کھیلا ہوبے نہ، دو مئی کے بعد بنگال میں ترقیاتی کام ہوں گے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


انتخابی کمیشن کے مطابق چار اضلاع کے 43 سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کی تمام سیٹز اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں دوسرے مرحلے میں 17 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں سب سے زیادہ مرکزی فورسز کی ساڑھے چار سو کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چھٹویں ے مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا،سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شمال شامل ہے۔

چھٹویں مرحلے 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے شمالی 24 پرگنہ سمیت اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔

چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 56ہزار 918 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار 38ہزار 332 ہے۔

اس کے علاوہ 43 اسمبلی حلقوں میں تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے، تیسرے جنس کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details