گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں 'ڈیوائڈر دیدی' قرار دیا۔
ٹوئٹر پر روپانی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے اعتراض پر قومی جانچ ایجنسی کے جاری کردہ وضاحت کی ایک لنک بھی پوسٹ کی۔
روپانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ' پیاری ' ڈیوائڈر دیدی' آپ کی ریاست کے لوگوں کو ترقی کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم کرنے کی۔حقائق سامنے آچکے ہیں۔آپ کو اپنے جھوٹ پر لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔'
بدھ کے روز ممتا بنرجی نے ایک ٹوئٹ میں پوچھا کہ انگریزی اور ہندی کے علاوہ صرف گجراتی میں جے ای ای (مین) کروا کر دیگر علاقائی زبانوں سے کیوں ناانصافی کی جارہی ہے۔