مجموعی طور پر پانچوے مرحلے میں 45 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ 11 بجے 36.02 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے شخص کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بھائی کئی گھنٹوں تک بوتھ پر پڑے رہے لیکن کوئی بھی مدد کرنے کے لیے سامنے نہیں آیا اورنہ ہی نزدیکی اسپتال میں پہنچایا۔
وہیں، بدھان نگر کے تحت شانتی نگر میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے مابین پتھراؤ اور اینٹیں برسائی گئیں ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزام عاید کیا ہے کہ ووٹروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی امیدوار سبیاساچی دتہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ترنمو ل کانگریس کے لوگ ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں اور ووٹنگ کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ندیا کے سانتی پور میں بھی ہنگامہ آرائی کی خبر ہے۔ تاہم مرکزی فورسز پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے۔