اردو

urdu

ETV Bharat / state

BIMSTEC 25th Foundation Day بمسٹیک کے 25ویں یوم تاسیس پر دو روزہ وزارتی کانفرنس - مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس

خلیج بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) کی سلور جوبلی (قیام کی 25 ویں سالگرہ) کے موقع پر 25 مارچ کو کولکاتا میں دو روزہ وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سکیورٹی، کمیونیکیشن، شہریوں کے رابطے اور دیگر موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔ BIMSTEC 25th Foundation Day

بمسٹیک سربراہی اجلاس فوڈ سیکیورٹی
بمسٹیک سربراہی اجلاس فوڈ سیکیورٹی

By

Published : Mar 23, 2023, 10:27 AM IST

کولکاتا: بنگلہ دیش، بھارت، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان نے مل کر بمسٹیک تشکیل دیا ہے اور مختلف متعلقہ شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس، وزارت خارجہ میں وزیر مملکت راج کمار رنجن سنگھ، بمسٹیک سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل تنزین الکفیل اور ارندم مکھرجی، ڈائریکٹر، آئی ایس سی ایس، انڈیا شرکت کریں گے۔ دو روزہ تقریب میں مختلف شعبوں کے ماہرین علاقائی تعاون کے وسیع مسائل پر بات چیت کریں گے اور کئی ایسے موضوعات پر غور و خوض کریں گے جو دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کی بنیاد بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:World Water Day 2023 Celebration پانی کا عالمی دن، پانی اور صفائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے مہم تیز

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے کہا کہ بمسٹیک صرف ایک خطے کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ تمام رکن ممالک کے درمیان مشترکہ خوابوں اور اقدار کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ درحقیقت، ایشیائی صدی کی طرف بڑھتے ہوئے ایک اختراعی جہت کے طور پر باہمی مفادات اور خدشات کو مربوط کرنے والے کثیر جہتی خیالات اس تنظیم کا تصور تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد بمسٹیک ممالک کو درپیش تمام مسائل اور چیلنجز کو اپنے ممالک کے نمائندوں کے ذریعے سمجھنا اور حل کرنا ہے۔ یہ نہ صرف اس بات کا خاکہ ہے کہ کن پالیسیوں کو نافذ کیا جا سکتا ہے بلکہ ماضی میں کیا نہیں کیا جا سکا اور مستقبل میں کی جانے والی کوششوں کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details