مشرقی مدنی پور:مغربی بنگال کے ضلع مشرقی مدنی پور کے کنٹائی میں ایک پرائیوٹ ہسپتال کے دورے کے بعد بہار حکومت میںوزیر محنت سریندر رام نے کہا کہ موجود ہ مرکزی حکومت نے عام لوگوں کو نظر انداز کردیا ہے ۔اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہے۔ سریندر رام نےکہا کہ یہ سال بہت ہی اہم ہےکیوں کہ عا م انتخابات ہونے والے ہیں ۔لالو پرسادیادو کی کوششوں سے ملک گیر سطح پر انڈیا اتحاد کی تشکیل ہوئی ہے۔جس میںوزیر اعلیً ممتا بنرجی بھی شامل ہیں ۔بنگال کے عوام نے کبھی کبھی بھی فرقہ پرستوں کی پذیرائی نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چار جنوری کو کانگریس انتخابی منشور پینل کی میٹنگ، ملکارجن کھرگے کریں گے صدارت