کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے سفر بیت اللہ پر جانے کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ دو سال لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ملک کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کولکاتا سے سعودی عرب کے لیے سفر کر رہے ہیں۔ Bihar Haj pilgrims۔ بہار کے پٹنہ سے تعلق رکھنے والے نجمل حسن نظامی جو نظام فاؤنڈیشن کے برانچ چئیرمین بھی ہیں نے کہا کہ حج پر جانے والوں عازمین حج کے لیے جس طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں وہ واقعی لاجواب ہے۔ Bihar Haj Pilgrims Happy in Kolkata Hajj Camp
Kolkata Hajj Camp: کولکاتا حج کیمپ کے تشفی بخش انتظامات سے بہار کے عازمین خوش - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
بہار سے تعلق رکھنے والے عازمین حج نے نیو ٹاؤن اور راجرہاٹ میں واقع حج کیمپ میں تشفی بخش انتظامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ Bihar Haj Pilgrims Happy in Kolkata Hajj Camp
کولکاتا حج کیمپ کے تشفی بخش انتظامات سے بہار کے عازمین حج خوش
یہ بھی پڑھیں:
- Hajj 2022: گیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بذریعہ ٹرین کولکاتا کیلئے روانہ
- Hajj 2022: بہار عازمین حج کی کولکاتا سے پرواز، عوام میں ناراضگی
گارولیا ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایم زیڈ حسین نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ سمیت شمال مشرق کی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی بڑی تعداد موجود ہے. یہاں انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی. حج کیمپ کے انتظامات کے لیے جن لوگوں کی خدمات حاصل کی گئی ہے وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔