کوچ بہار: مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار کے دن ہاٹا کے دورے پر آئے بہار بی جے پی کے رہنما سشیل کمار مودی نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی اپوزیشن جماعتیں ہیں۔ان کے رہنماؤں کو مارا پیٹا نہیں جاتا ہے۔سیاست سیاست کی طرح کی جاتی ہے انتقام نہیں لیا جاتا۔
بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ مغربی بنگال ملک میں واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں ۔اس ریاست میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر نا صرف حملہ کیا جاتا ہے بلکہ انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
سشیل کمار مودی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما پرشانت رائے بسونیا کو سیاسی انتقام کے تحت موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔اس غریب کو مار کر کسی پارٹی کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کے کارکنان پر مسلسل حملے ہوئے ہیں۔