کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو اوڈیشہ ٹرین حادثے کو اس صدی کا سب سے بڑا ٹرین سانحہ قرار دیا اور الزام لگایا کہ حقائق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اس صدی کا سب سے بڑا واقعہ ہے، اس کے باوجود حقائق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ یہ واقعہ کیوں اور کیسے ہوا‘‘۔
ممتا بنرجی بنرجی نے الزام لگایا کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کرنے کے بجائے، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے افسران کو بنگال میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے کئی بلدیات اور شہری ترقی کے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ بنرجی اشارہ ظاہر طورپر ان مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں کی طرف تھا جو کئی اداروں میں مبینہ بھرتی کی بے قاعدگیوں کے سلسلے میں ریاست میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’جو بھی اس حادثے کے ذمہ دار ہیں، میں چاہتی ہوں کہ انہیں سزا دی ملے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بنگال سے تعلق رکھنے والے کل ملاکر 103 مسافر اس المناک واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔