بدھان نگر کے سابق میئر سبیاساچی دت گزشتہ روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے لیکن انہوں نے بی جے پی شمولیت کی غرض سے دہلی جانے کے امکان سے انکار کیا ہے لیکن قیاس یہی لگایا جا رہا ہے کہ وہ بھی سوبھن چٹرجی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی شامل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں سوبھن چٹرجی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوبھن چٹرجی جس پارٹی میں جائیں گے اس پارٹی کے لیے وہ بہت سود مند ثابت ہوں گے۔