مغربی بنگال میں دو روزہ بھارت بند کے پہلے دن ریاست کے مختلف اضلاع میں بند کا جزوی اثر دیکھنے کو ملا، صبح کے وقت مختلف اسٹیشنوں پر ریل خدمات بھی متاثر Bharat Bandh impact in West Bengal ہوئیں۔ ملک کی لیفٹ فرنٹ سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو سمیت مختلف مزدور تنظیموں کی جانب گزشتہ روز مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف دو روزہ بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ Bharat Bandh March 28 and 29 جس کے پہلے دن مغربی بنگال میں جزوی اثر دیکھنے کو ملا۔
اس دوران لیفٹ فرنٹ کے کارکنان نے سیالدہ، بیلگھڑیا، سودپور، شیام نگر، کانکی نارہ اور نئی ہٹی اسٹیشنوں کے قریب ریلوے ٹریک پر صبح سے ہی دھرنے پر بیٹھ گئے جس سے لوکل ٹرینوں کی خدمات مکمل طور پر کچھ وقت کے لیے متاثر رہیں۔ سیالدہ کے جنوبی سیکشن اور ہوڑہ ڈویژن کے بیشتر اسٹینشوں پر لفٹ فرنٹ کے کارکنان نے احتجاج کیا، تاہم ریلوے پولیس نے متعدد لوگوں کو حراست لیا اور بعد ازیں رہا کر دیا۔