مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال کے ضلع مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں واقع پٹاخے بنانے کی ایک فیکٹری میں ہوئے زبردست دھماکے کے اہم ملزم بھانو باغ کو سی آئی ڈی نے اڈیشہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کے بعد سے وہ مفرور تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح گرفتار کیا گیا۔ ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے پڑوسی ریاست اڈیشہ میں خصوصی مہم کے دوران ایگرا دھماکے کے اہم ملزم بھانو باگ کو گرفتار کرلیا۔ وہ علاج کے لئے ایک نرسنگ ہوم میں داخل تھے۔ وہ شدید طور پر زخمی ہیں۔ بھانو باگ کی گرفتاری کے بعد سی آئی ڈی کی ٹیم نے اس معاملے میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Egra Fire Crackers Factory Blast Case ایگرا دھماکہ کیس میں کلیدی ملزم بھانو باگ گرفتار
مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا میں واقع پٹاخے کی فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے کے کلیدی بھانو باغ کو سی آئی ڈی نے اڈیشہ سے گرفتار کیا ہے۔ واقعے کے بعد سے وہ مفرور تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو جمعرات کی صبح گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Explosion In Egra Cracker Factory مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی
سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق اس معاملے میں بھانو بیگ اور ان کے ایک قریبی ساتھی کو اڈیشہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہمیں شبہ تھا کہ وہ اڈیشہ میں ہی پناہ لے سکتے ہیں۔ اس لئے ہم نے اڈیشہ پولیس سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور انہیں پورے معاملے کی جانکاری دی۔ گرفتار بھانو باگ کو لکاتا واپس لانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز منگل کو مشرقی مدنی پور کے ایگرا کے کندل گاوں ایک خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا۔ پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کی رات ان کی لاشیں رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔