بھارتی فٹبال کے شہرہ آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ اپنے گروپ کے آخری میچ میں حریف بنگلورو ایف سی کے خلاف سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کا یہ چوتھا میچ ہے۔Bangluru FC And Mohammedan Sporting Clash For Group Championship
سیاہ سفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے رواں فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں تین صفر سے جیت درج کی۔دوسرے میچ میں آئی ایس ایل کی ٹیم جمشید پور ایف سی کو0-3 گول سے روندا تھا۔تیسرے میچ انڈین ائیر فورس کی ٹیم کو0-2 سے شکست دی تھی۔
فٹبال کی تاریخ کے مقبول ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے ۔سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کے کھلاڑی اس کے لئے سخت ٹریننگ میں مصروف ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کے غیرملکی فٹبالر عثمان این دائے نے کہاکہ ان انشائ اللہ ان کی ٹیم گروپ چمپئن بن کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنائے گی ۔