اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengaluru FC Allege Player Racially Abuse بنگلورو ایف سی كے كھلاڑی كو نسلی امتیاز كا سامنا - کیشوربھارتی اسٹیڈیم

بھارتی فٹبال کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک بنگلورو ایف سی نے ڈورنڈ کپ کے ایک میچ میں حریف ٹیم انڈین ایئرفورس کے ایک کھلاڑی پر نسلی فقرہ کشی کا الزام عائد کیا۔ Bengaluru FC Allege Player Racially Abuse

Racially Abuse
Racially Abuse

By

Published : Aug 25, 2022, 4:10 PM IST

كیشوربھارتی اسٹیڈیم میں كھیلے گئے میچ كے اختتام پر بنگلورو ایف سی نے چند ہی منٹوں کے اندر اندر میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔ یکے بعد دیگرے چار گول داغ کر حریف ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔

کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں کھیل ختم ہونے کے بعددونوں ٹیمیں میدان سے باہرنكل رہیں تھیں اسی وقت بنگلورو ایف سی كے كھلاڑی كو نسلی امتیاز كا ہدف بنایا گیا۔ الزام کے مطابق میدان كے اندر ہی انڈین ائیرفورس کے کھلاڑی نے اپوزیشن ٹیم کے کھلاڑی پر نسلی فقرہ کشی کی۔ بنگلوروکے کھلاڑی کے خلاف نازیبا الفاظ كا استعمال كیا۔

بنگلورو ایف سی نے اس واقعے كو لے كر احتجاج كیا۔ بنگلورو ایف سی کے کپتان سنیل چھیٹری نے میچ ریفری کو سب سے پہلے اس واقعے کی اطلاع دی۔اس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن سے تحریری شکایات درج کرائی اور جلد سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli Meets Babar Azam ایشیا کپ سے قبل بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کی خوشگوار ملاقات

بنگلورو ایف سی کے کپتان سنیل چھیٹری نے کہا کہ ڈورنڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلاواقعہ ہے۔ ڈورنڈکپ منتظمین کو سخت کارروائی کرنا چاہیے تاکہ دوسرے کھلاڑی اس طرح کی حرکت کرنے کی ہمت نہ کریں۔ كھیل میدان میں نسلی فقرہ كسی كے لئے كوئی جگہ نہیں ہے۔ كھلاڑیوں، كوچنگ اسٹاف اور شدائیوں كو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہئے۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل منظر پر نہیں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details