اردو

urdu

ETV Bharat / state

دارجلنگ سے واپس آتے ہی حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کورونا مثبت - حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کورونا مثبت

حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کورونا مثبت پائے گئے۔ انہیں کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کورونا مثبت
حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کورونا مثبت

By

Published : Nov 25, 2020, 7:10 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے سینئر رہنما اور لیڈر آف اپوزیشن عبدالمنان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف عبدالمنان دارجلنگ میں ایک ہفتے کی چھٹی منا کر کولکاتا پہنچے تھے۔

کانگریسی رہنما گزشتہ چند دنوں سے کلکتہ ایم ایل اے ہاسٹل میں ٹہرے ہوئے تھے۔ ہاسٹل میں ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی ۔ طبیعت بگڑنے پر حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کو پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں جانچ کے بعد انہیں کورونا مثبت پایا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 'سیاسی رہنما کی رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی ہے ان کا علاج چل رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عبدالمنان کی حالت تشفی بخش ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن انہیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق عبدالمنان کو اگر ہسپتال سے چھٹی مل بھی جاتی ہے تو انہیں ہوم کورنٹائن میں رہنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف رہنما عبدالمنان ایک ہفتے کی چھٹی پر دارجلنگ تفریح کے لئے گئے تھے۔ دارجلنگ میں چھٹی کے دوران گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کی حزب اختلاف رہنما عبدالمنان سے ملاقات ہوئی تھی۔کانگریس رہنما عبدالمنان کی گزشتہ دس دنوں کے دوران ادھیر رنجن چودھری سمیت کئی اعلی رہنماوں سے ملاقات ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details