اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jadavpur University: بنگال کی جادب پور اور کلکتہ یونیورسٹیز کو نمایاں مقام حاصل

مغربی بنگال کی جادب پور یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹیز کی بہترین کارکردگی کے معاملہ پر وزیر اعلی ممتا بنر جی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ Jadavpur and Calcutta universities occupy the number one spot

Breaking News

By

Published : Jul 16, 2022, 9:50 AM IST

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک 2022 کے تحت مغربی بنگال کی جادب پور یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ،ملکی پیمانے پر اگر بات کی جائے تو جادب پور یونیورسٹی کو چوتھا جبکہ کلکتہ یونیورسٹی کو آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے ۔وہیں ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے والے یورنیورسیٹیز کے لحاظ سے بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

Jadavpur and Calcutta universities occupy the number one spot

مذکورہ یونیورسٹیز کے اس بہترین کارکردگی پر ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنر جی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ "مجھے فخر ہے این آئی آر ایف 2022 میں جادب پور یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی کو ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے کے لحاظ سے پہلا اور دوسرا مقام حاصل ہوا ہے،کامیابی کے اس پُر مسرت موقع پر طلبا و طالبات اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:کلکتہ یونیورسٹی: فائنل ائیر امتحانات اکتوبر میں آن لائن ہوں گے

کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سونالی چکرورتی بنرجی نے کہا کہ کلکتہ یونیورسٹی کو جو رینک حاصل ہوا ہے یہ اساتذہ، طلباء اور ریسررچ اسکالر کی متواتر تعلیمی بہتر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔یہ کامیابی ہمیں مزید بہتر کارکردگی کرنے کے لئے مشعل راہ بنے گی۔جادب پور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری پارتھو پراتیم رائے نے کہا کہ یہ ہماری یونیورسٹی کے لئے قابل فخر موقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details