اردو

urdu

ETV Bharat / state

Goutam Halder Passes Away بنگلہ فلموں کے مشہور ڈائریکٹر گوتم ہلدار چل بسے - بنگلہ فلموں کے فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر گوتم ہلدار

کولکاتا میں فلم بھالو تھیکو سے ہدایت کاری کی شروعات کرنے والے پروڈیوسر گوتم ہلدر کا دل کا دورہ پڑنے سے جمعہ کو یہاں کے ایک نجی ہسپتال میں ان کی موت یو گئی ۔

بنگلہ فلموں کے مشہور ڈائریکٹر گوتم ہلدار چل بسے
بنگلہ فلموں کے مشہور ڈائریکٹر گوتم ہلدار چل بسے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 7:37 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں رہنے والے بنگلہ فلموں کے مشہور فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر گوتم ہلدار کی آج موت ہوگئی۔ ان کی موت پر ٹالی ووڈ کے مشہور اداکاروں اور فلمی شخصیات نے غم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق فلم بھالو تھیکو سے ہدایتکاری کی شروعات کرنے والے پروڈیوسر گوتم ہلدر کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں جمعہ کی صبح ان کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق فلمساز اور اداکار نے آج علی الصبح نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ 2003 میں فلم "بھالو تھیکو" ان کے ذریعہ ہدایت کردہ پہلی فلم تھی۔ اس فلم کو نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔ اداکارہ ودیا بالن نے اس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ گوتم ہلدر ایک ہندوستانی تھیٹر اداکار بھی تھے، کیونکہ وہ تھیٹر گروپ نندیکر کے رکن تھے اور ڈراموں میں کام کرتے تھے۔ جیسے شیش سکھٹکر، فٹ بال، فیری والار مرتیو، میگھنادبادھ کابیو اور بوردا میں کام کیا۔

ان کی موت پر ٹالی ووڈ کے مشہور اداکاروں اور فلمی شخصیات نے غم کا اظہار کیا۔اسی درمیان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن کولکاتا پہنچ کر گوتم ہلدار کی موت پر تعزیت کی۔گوتم ہلدار نے پہلی مرتبہ بنگلہ فلم میں ودیا بالن کو کام کرنے کا موقع دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details