اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلہ فلم کی معروف اداکارہ سربنتی چٹرجی بی جے پی میں شامل - سربنتی چٹرجی بی جے پی میں شامل

بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ سربنتی چٹرجی نے بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیا و دلیپ گھوش سمیت دیگر کئی رہنماؤں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔

bengali actor srabanti chatterjee joins bjp in kolkata
بنگلہ فلم کی معروف اداکارہ سربنتی چٹرجی بی جے پی میں شامل

By

Published : Mar 2, 2021, 7:15 AM IST

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیا اور پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے سربنتی چٹرجی کا بی جے پی میں استقبال کیا۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم سربنتی چٹرجی کا بی جے پی میں استقبال کرتے ہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد آج بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ سربنتی چٹرجی کو کولکاتا میں ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے پارٹی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

اس دوران سربنتی چٹرجی نے کہا کہ میں نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت میں شروع ہونے والے متعدد ترقیاتی کاموں کا ایک حصہ بننا چاہتی ہوں، صرف ایک پارٹی کو ریاست اور مرکز پر حکمرانی کرنی چاہیے، بنگال میں تبدیلی کی ضرورت ہے، وزیر اعظم مودی قوم کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں، وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ صرف ریاست کے لیے نہیں بلکہ مجھے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

ٹالی گنج حلقہ سے امیدوار سے متعلق سربنتی چٹرجی نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی جانب سے لیا جائے گا۔مجھے لگتا ہے کہ صرف بی جے پی ہی ریاست اور ملک میں ترقی کرسکتی ہے، اسی لیے میں بی جے پی کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں کا حصہ بن گئی ہوں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ بنگال میں اسمبلی انتخابات 8 مرحلے میں ہوں گے ، جب کہ نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔

اس دوران ، سربینتی چیٹرجی نے کہا کہ میں نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستان میں شروع ہونے والے بے پناہ ترقیاتی کاموں کا ایک حصہ بننا چاہتا ہوں۔ صرف ایک پارٹی کو مرکز اور ریاست پر حکمرانی کرنی چاہئے۔ بنگال میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے قوم کی ترقی کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details