ان ہسپتالوں کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) تیار کرے گی۔ اس کے لئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے کچھ بنیادی ڈھانچوں کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔
اس سے مغربی بنگال میں کووڈ صورتحال کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لئے صحت کے بنیادی انفراسٹرکچر میں اضافہ ہوگا۔