اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال: فحش پیغام بھیجنے پر سیاسی رہنما کی پٹائی - فحش پیغام بھیجنے پر سرعام پٹائی

شمالی 24پرگنہ ضلع کے راجر ہاٹ علاقے میں خواتین نے ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کی فحش پیغام بھیجنے پر سرعام پٹائی کی.

بنگال: فحش پیغام بھیجنے پر سیاسی رہنما کی پٹائی
بنگال: فحش پیغام بھیجنے پر سیاسی رہنما کی پٹائی

By

Published : Nov 3, 2020, 7:26 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے راحر ہاٹ علاقے میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب چند خواتین نے ایک سیاسی رہنما کی جم کر پٹائی کردی.

اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی.

ذرائع کے مطابق راجر ہاٹ کے دیش دونی علاقے میں رہنے والی چند خواتین نے سیاسی رہنما بدھادیب داس کی پٹائی کی.

خواتین کا الزام ہے کہ بدھا دیب اکثر انہیں فحش پیغام بھیجا کرتا تھا جبکہ اسے کئی بار سمجھانے کے باوجود وہ فحش پیغام بھیجتا رہا.

انہوں نے کہا کہ آج دن میں اس کی زبردست پٹائی کرنے کے بعد انہوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا.

خواتین کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اکثر و بیشتر وہ اس طرح کی حرکت کرتا تھا. پہلے ہمیں لگا کہ یہ سب مذاق ہے لیکن یہ بڑھتا چلا گیا.

پولیس کے مطابق قصوروار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے.

واضح رہے کہ اس طرح کا ایک واقعہ اتر پردیش میں بھی پیش آیا تھا جب خاتون نے چھیڑ خانی کے الزام ایک سیاسی رہنما کی پٹائی کر دی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details