اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کے اسپیکر نے گورنر کے خلاف لوک سبھا اسپیکر سے شکایت کی

مغربی بنگال کے اسپیکر بمان بنرجی نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے بنگال کے گورنر کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ضرورت سے زیادہ اسمبلی کے کام کاج میں مداخلت کررہے ہیں اس کی وجہ سے جمہوریت اور ایوان کی بالادستی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بنگال کے اسپیکر نے گورنر کے خلاف لوک سبھا اسپیکر سے شکایت کی
بنگال کے اسپیکر نے گورنر کے خلاف لوک سبھا اسپیکر سے شکایت کی

By

Published : Jun 23, 2021, 9:47 PM IST

آل انڈیا اسپیکر کانفرنس کے دوران بنگال کے اسپیکر بمان بنرجی نے اوم برلا سے دھنکر کی شکایت کی۔کانفرنس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ میں نے کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر کی شکایت کی ہے کہ وہ اسمبلی کے کام کاج میں حد سے زیادہ مداخلت کررہے ہیں۔

بمان بنرجی نے کہا کہ اسمبلی سے منظور ہونے کے باوجود، متعدد بل گورنر کے پاس پڑے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک ان پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ یہ مغربی بنگال کی پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ میں غیرمعمولی بات ہے۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔

ترنمول کانگریس سے ہاتھ دو ہاتھ کرنے کےلیے تیار رہنے والے گورنر دھنکر نے اب تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر اسمبلی تاپس رائے نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ موجودہ گورنر ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف ریاست کے امور میں مداخلت کررہے ہیں بلکہ وہ مغربی بنگال کو بدنام بھی کررہے ہیں۔

تاہم بنگال بی جے پی نے گورنر کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس، گورنر سے ناراض ہے کیونکہ انہوں نے ریاست میں غیرقانونی صورتحال کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کے خلاف پہلے بھی شکایات کی گئی ہیں لیکن یہ سب بے بنیاد تھے۔ جولائی 2019 میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ممتا حکومت اور دھنکر کے مابین بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details