کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں پر عروج پر ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے مختلف اضلاع میں خونی جھڑپوں کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔ پنچایت انتخابات سے 48 گھنٹوں قبل ایک خاتون نے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر شادی کاوعدہ کر کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون ترنمول کانگریس کے رہنما سبیاساچی دتہ کے ساتھ نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچی اور اس دھوکہ دہی کے خلاف پولیس کو تحریری شکایت کی۔ سبیاساچی دتہ نے کہا کہ شکایت کنندہ نے آج پولیس کو تحریری طور پر مطلع کیا۔ جو کچھ ہوا ہے اس کا انحصار تحقیقات پر ہوگا۔ نوشاد کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں شکایت کو لے کر سیاسی گراف ایک بار پھر چڑھ رہا ہے۔ حالانکہ بھانگوڑ سے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی کا دعویٰ ہے کہ یہ سب ایک سازش ہے۔