اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈربی میچ جیتنے کے لئے ایسٹ بنگال پرعزم - ایس سی ایسٹ بنگال کے کونگولیس فٹبالر جیکس ماگوھوما

ایس سی ایسٹ بنگال کٹر حریف اے ٹی کے موہن بگان کے خلاف سیزن کے پہلے ڈربی میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ڈربی میںچ جیتنے کے لئے ایسٹ بنگال پرعزم
ڈربی میںچ جیتنے کے لئے ایسٹ بنگال پرعزم

By

Published : Nov 16, 2020, 2:12 PM IST

برطانوی کوچ روبی فاولر کی تربیت یافتہ ایس سی ایسٹ بنگال انڈین سپر لیگ 21-2020 کے اپنے پہلے میچ کو یاد گار بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ٹیم کے تمام کھلاڑی جوش و خروش کے ساتھ ہوم گراؤنڈ میں مشق میں مصروف ہیں۔

ایس سی ایسٹ بنگال کے کونگولیس فٹبالر جیکس ماگوھوما نے کہا کہ برطانوی کوچ روبی فاولر کو بچپن سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر بڑا ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ روبی فاولر ایک قابل فٹبالر کے ساتھ ساتھ اچھے کوچ بھی ہیں جن کے ساتھ تال میل بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

کونگولیس فٹبالر کا کہنا ہے کہ فاولر برطانوی فٹبالر ہیں۔ برطانوی فٹبالرز تکنیک کے ماہر ہوتے ہیں ان کی یہ صلاحیت ٹریننگ سیشن کے دوران دیکھی جاتی ہے۔

برمنگھم سٹی کی حانب سے کھیل چکے جیکس موگوھوما نے کہا کہ ٹریننگ سیشن اچھا چل رہا ہے۔ تمام کھلاڑی جوش و جذبے کے ساتھ تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایس سی ایسٹ بنگال کے غیر ملکی فٹبالر کے مطابق آئی ایس ایل کے پہلے میچ میں کٹر حریف موہن بگان کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیزن کے پہلے ڈربی میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کیونکہ بھارت کی سرزمین پر یہ میرا پہلا فٹبال میچ ہوگا۔

کونگولیس فٹبالر نے کہا کہ ہمیں کٹر حریف اے ٹی کے موہن بگان پر جیت حاصل ہوگی اور آئی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز کریں گے

واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ 21-2020 کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا۔

کولکاتا کی دو ٹیمیں اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان سیزن کا پہلا ڈربی میچ 27 اکتوبر کو گوا کے تلک میدان میں کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details