اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں بند جیوتی پریہ ملک کا اپنے سابق ساتھی پارتھو چٹرجی اور مانک بھٹاچاریہ سے ملاقات سے انکار - مغربی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک

ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک جو راشن گھوٹالہ میں جیل میں بند ہیں ۔نے جیل میں بند پارتھو چٹرجی اور ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانک بھٹا چاریہ سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔Ration Scam In Bengal

جیل میں بند جیوتی پریہ ملک کا اپنے سابق ساتھی پارتھو چٹرجی اور مانک بھٹاچاریہ سے ملاقات سے انکار
جیل میں بند جیوتی پریہ ملک کا اپنے سابق ساتھی پارتھو چٹرجی اور مانک بھٹاچاریہ سے ملاقات سے انکار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 6:34 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک نے پریڈنسی جیل میں پارتھو چٹرجی کا قریبی ساتھی بننے پر سخت اعتراض کیا تھا۔جب کہ پارتھو چٹرجی اور جیوتری پریہ ملک ایک ساتھ دس سالوں تک ممتا بنرجی کے کابینہ کا حصہ رہے ۔

جیل انتظامیہ نے جیوتری پریہ ملک کو پارتھو چٹرجی اور مانک بھٹاچاریہ کو ملاقات کرنے کی پیش کش کی تھی ۔جیوتری پریہ ملک سے کہا گیا کہ اگلے سیل میں پارتھا چٹرجی ہیں، آپ چاہیں تو مل سکتے ہیں۔ لیکن جیوتی پریا نے پارتھا چٹرجی، مانک بھٹاچاریہ سمیت کسی اور سے ملنے سے انکار کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق جیوتی پریہ ملک نے بار بار موبائل فون کی درخواست کی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کو متاثر کرنے کے لیے ریاست کے ایک بااثر وزیر کا نام کئی بار لیا گیا۔ تاہم، راشن بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ گرفتار جیوتری پریہ ملک کی کسی بھی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ جیوتری پریہ ملک نے جیل میں پہلے دن بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کی طبیعت خراب ہے ۔انہیں ایس ایس کے ایم اسپتال میں پہنچایا جائے ۔ میری بائیں جانب فالج ہے۔‘‘ جیل اسپتال میں علاج کے بعد جیل ہسپتال نے کہا کہ انہیں داخلے کی ضرورت نہیں ہے ان کی جسمانی حالت بہتر ہے ۔ذرائع کے مطابق جیوتری پریہ ملک اس پر چراغ پا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین میں اسرائیل کے ظلم وبربریت کو رکوانے مسلم دنیا عملی اقدام کرے: مفتی مکرم

جیوتی پریہ ملک پریذیڈنسی جیل کے سیل نمبر 7 میں ہیں۔ جیل میں پہلی رات بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی بھی دی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل کی پہلی رات کوٹھڑی کے اندر دی گئی، پھر عدالت کے حکم کے مطابق پہلی رات گھر کا کھانا دیا گیا۔مگر بعد میں جیل انتظامیہ نے کہا کہ گھر کے کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسپتال کی ہدایت کے مطابق جیل انتظامیہ انہیں کھانا فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details