مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی آج نفرت کی سیاست کی راہ چھوڑ کر سماج کو باتنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔یہ نفرت کی سیاست سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔Bengal Minister Firhad Hakim slam Cpim And BJP ریاستی وزیر نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کے لئے تمام سرکاری جانچ ایجنسیوں کا مکمل استعمال کر رہی ہے۔جو لوگ بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں انہیں جیل جانا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کی مدد سے اپوزیشن جماعتوں کے بڑے بڑے رہنماؤں کوہدف بنارہی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے سیاست میں آئے ہیں۔اس کے لئے ہی کام کرتے ہیں اور کرتے رہے گے۔اس کے لئے اگر جیل بھی جانا پڑے تو جانے کے لئے تیار ہیں۔وہ جیل جانے سے ڈرتے نہیں ہیں۔