مغربی بنگال کے وزیرفرہاد حکیم نے دارالحکومت کولکاتا کے تین مختلف علاقوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری مہم کے سلسلے میں کہاکہ کس کے گھر میں کون آیا اور کون کیا لے گا اس کے بارے میں ان سے سوال کرنا بے کار ہے۔اس سوال کاان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔Bengal Minister Firhad Hakim reaction On money Recovery Case
ریاستی وزیر فرہاد خیم نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یاپھر سی بی آئی کی ٹیمیں کسی قصوروار کے خلاف کارروائی کرتی ہے ٹھیک ہے۔اس کی حمایت کی جاسکتی ہے لیکن بے قصورواروں کو پریشان کرنا یہ کسی بھی اعتبار سے جائزنہیں ہے۔ لوگوں کویہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہاکہ اگر ان کے اسمبلی حلقے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری مہم میں کسی کے گھر سے روپے برآمد کئے جاتے ہیں تواس کا جواب ان سے مانگاجاتا ہے۔صرف اس لئے کہ وہ ہمارا حلقہ ہے تو نرب مودی اوروجے مالیااور مہیول چوکشی کے بارے میں کون بولے گا۔