اردو

urdu

Bengal is Safe State for Women: بنگال خواتین کے لیے سب سے محفوظ ریاست،  کنال گھوش

By

Published : Apr 20, 2022, 11:05 PM IST

مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے درمیان ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے آج دعوی کیا کہ خواتین کے لئے مغربی بنگال سب سے محفوظ جگہ ہے۔ Bengal is safe state for women

بنگال خواتین کے لیے  محفوظ ریاست
بنگال خواتین کے لیے محفوظ ریاست

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے رہنما اور پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے آج دعوی کیا کہ ریاست مغربی بنگال ملک میں خواتین کے لئے سب سے محفوظ ریاست ہے۔ Bengal is safe state for women

ریاست کی امن امان کی صورت حال پر سوال پوچھے جانے پر کنال گھوش نے جواب دیا کہ ریاست کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جائے تو واضح یو جائے گا کہ انتظامیہ و پولس اور سیاسی صورت حال کے مد نظر بنگال پورے ملک میں خواتین کے لئے سب سے محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں:

میڈیا نے جب کنال سے سوال کیا کہ ریاست کی پولس اپنے فرائض انجام دینے میں بیشتر اوقات ناکام کیوں ہو رہی ہے۔ اس پر کنال گھوش نے جواب دیا کہ جرائم کو روکنے کے لئے جو بھی کیا جا سکتا ہے پولس و انتظامیہ کر رہی ہے، بہت سے معاملے پر غور کیا جائے تو پتا چلے گا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ crime Rising against women in West Bengal

واضح رہے کہ ریاست میں گزشتہ دنوں ایک کے بعد ایک خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے معاملات سامنے آئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details