دیبسری چودھری نے منگل کو کہا کہ 'یہ تکلیف دہ ہے کہ مغربی بنگال انسانی اسمگلنگ میں ملک میں سب سے پہلے ہے حالانکہ ریاست میں ایک خاتون وزیر اعلی ہے۔'
چودھری نے الزام عائد کیا کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خواتین اور نابالغ لڑکیوں کی پریشانی کے بارے میں حساس نہیں ہیں۔'
فیس بک لائیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ 'ریاست میں روزانہ خواتین، جنسی اور دیگر طرح سے ہراساں کی جا رہی ہیں لیکن اب تک کتنے مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔'
چودھری نے کہا کہ 'یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے کہ ہماری وزیر اعلیٰ ایک خاتون ہیں۔ لوگوں کو توقع تھی کہ وہ ریاست کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گی۔ جب ریاست میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں تو مغربی بنگال انسانی اسمگلنگ میں سب سے پہلے کھڑا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کی 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم آگے بڑھ رہی ہے۔'
وزیر نے کہا کہ 'یہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے لئے ایک مستقل عمل ہے۔ پروگرام کا ہدف ملک کی تمام خواتین اور بچوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔'