اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2020, 11:01 PM IST

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: گورنر پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام

ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی نے کہا کہ 'گورنر فیک نیوز پھیلاتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے ہیں۔ آپ ایک قابل احترام عہدے پر ہیں۔ مگر یہ بات شرمناک ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں۔'

مغربی بنگال: گورنر پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام
مغربی بنگال: گورنر پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام

ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ کئی دنوں سے گورنر جگدیپ دھنکر کے تنقیدوں پر مبنی ٹویٹ کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بھی تابڑ توڑ جوابی حملہ کرنا شروع کردیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے گورنر پر 'فیک نیوز' پھیلانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ گورنر کے عہدہ کی توہین کررہے ہیں۔'

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی، ریاستی وزیر فرہاد حکیم، ممبر پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے ٹویٹ کرکے گورنر کو جواب دیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے لگاتار ٹویٹ کا اب تک کوئی جواب گورنر دھنکر کی جانب سے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ 'گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں گوریا کے شمشان گھاٹ میں ایک گاڑی سے کئی لاشیں اتاری جارہی تھی۔

اس ویڈیو کے وائرل کے ہونے کے بعد حکومت کی تنقید ہونے لگی تھی اور بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کو چھپارہی ہے۔

تاہم حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لاشیں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ گمنام لاشیں ہیں جو اسپتال کے مردہ خانہ کافی دنوں سے رکھی ہوئی تھیں۔

این آر ایس میڈیکل کالج نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ہی یہ لاشیں کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے حوالہ کیا ہے۔ اسپتال نے بھی کہا کہ یہ لاشیں کورنا وائرس سے متاثریں کی نہیں ہیں۔یہ گمنام لاشیں ہیں اور قانون کے مطابق کلکتہ کارپوریشن کے حوالہ کیا گیا تھا تاکہ وہ ان لاشوں کی آخر ی رسومات کرسکے۔

اس وائرل ویڈیو کی بنیاد پر گورنر جگدیپ دھنکرنے کہا تھا کہ بارت میں لاشوں کی عزت کی جاتی ہے مگر یہ حکومت جس طریقے سے ان لاشوں کو ٹھکانے لگارہی ہے وہ توہین آمیز ہے اور حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

گورنر کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کے عوام کے لئے کام کریں اور حکومت کی مدد کریں مگر وہ فیک نیوز اور غلط پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ریاستی وزیر اور کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے بھی لکھا کہ گورنر کی دلچسپی میں کس میں ہے۔ عوام کیلئے کام کرنے میں یا پھر فیک نیوز پھیلانے میں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما و سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی نے کہا کہ 'گورنر فیک نیوز پھیلاتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے ہیں۔ آپ ایک قابل احترام عہدے پر ہیں۔ مگر یہ بات شرمناک ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details