ریاست مغربی بنگال میں کئی تنظیمیں گذشتہ دو برسوں سے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف تحریک جاری رکھے ہوئے تھیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع کرنے کی ممانعت کی وجہ سے کچھ تنظیموں نے آن لائن بھی تحریک جاری رکھا۔
لاک ڈاؤن میں راحت آنے کے بعد ایک بار پھر سے این آر سی مخالف تنظیمیں سرگرم ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں آن لائن تحریک کر رہی ہیں۔
آل بنگال اینٹی این آر سی سٹیزن کمیٹی کے ایک وفد نے آج مرکزی حکومت کے گذشتہ 28 مئی 2021 کو غیر ملکی افراد کو شہریت دینے سے متعلق ایک آرڈر جاری کیا تھا، اس آرڈر کے خلاف تنظیم کا وفد بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کو میمورنڈم پیش کرنے راج بھون پہنچا تھا لیکن گورنر جگدیپ دھنکر نے این آر سی مخالف تنظیم کے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا۔