'ودیا ساگر کےمجسمہ کے لیے بی جے پی کی بھیک کی ضرورت نہیں' - مسجمہ
ودیا ساگر کے مجسمے کو دوبارہ نصب کیے جانے کو لے کرممتابنرجی اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ودیا ساگر کی مورتی کے لیے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسجمہ بنانے کیلئے بنگال کافی ہے۔بی جے پی سے روپے لینے کی ضرور ت نہیں ہے۔ہم کافی ہیں۔
واضح رہے کہ امت شاہ کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ودیاساگر کالج میں نصب ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو توڑ دیا گیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ودیا ساگر کے مجسمے کو دوبارہ نصب کردیا جائے گا۔
ممتابنر جی نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مجسموں کو توڑنے کی بی جے پی کی عادت ہے۔ ان لوگوں نے تری پورہ میں یہی کیا ہے۔
بی جے پی نے دو سو سال قدیم پرانے اثار قدیمہ کو منہدم کیا ہے۔بی جے پی کے اس رویے کو عوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔
مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی سوشل میڈیا فیس بک اور ٹوئٹر افواہ پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ افواہ پھیلا کر بنگال میں فساد کرانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی ہے۔بنگال ہمیشہ امن وامان کا گہوارہ ا رہےگا۔