اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال حکومت بے روزگاری دور کرنے میں ناکام: ادھیر رنجن چودھری

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعت لانے اور بے روزگاری دور کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔

By

Published : Dec 23, 2020, 10:58 AM IST

Bengal government fails to eradicate unemployment: Adhir Ranjan Chaudhry
بنگال حکومت بے روزگاری دور کرنے میں ناکام: ادھیر رنجن چودھری

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے پاس کسی بھی طرح کے کوئی ترقیاتی منصوبے نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں مختلف مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ریاست میں صنعت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انڈسٹری نہیں ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ نوجوان نسل روزگار کے سلسلے میں بیرون ریاست جانے پر مجبور ہے۔

ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود صنعت کار یہاں پیسہ لگانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں نوجوان روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ ان کی پریشانی دور کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت بے روزگاری دور کرنے اور صنعت کاروں کو لانے کی کوششیں نہیں کر رہی ہے۔ اگر کرتی تو حالات میں بہتری ضرور آتی۔

پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کی پریشانی دور کرنے کے بجائے اپنی پارٹی کو بکھرنے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترنمول کانگریس، جس پارٹی کو ہاتھ پکڑ کر لائی تھی آج وہ خود اسی کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان جاری کشیدگی ریاست کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو عوام کی حمایت پر بھروسہ ہے تو پھر بی جے پی سے الجھنے کی ضرورت کیا ہے۔ بی جے پی کو ویسے بھی ووٹ ملنے والے نہیں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی بھی تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details