اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا افتتاح منگل کو - ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی

دارالحکومت کولکاتا کے نیو ٹاون میں دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا آغاز کل منگل کے روز 21 نومبر ہوگا۔ اس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔Bengal Global Business Summit In Kolkata

بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا افتتاح منگل کو
بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا افتتاح منگل کو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 3:01 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال صنعت و تجارت کے محکمے کے ذرائع کے مطابق ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی پہلے ہی کر ادی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیرا نندنی گروپ کے سینئر عہدیدار نرنجن ہیرانندانی صنعتی کانفرنس میں موجود رہیں گے۔

اس کے علاوہ آئی ٹی سی گروپ کے سنجیو پوری، آر پی سنجیو گوئنکا گروپ کے چیئرمین سنجیو گوئنکا، چٹرجی گروپ کے چیئرمین پورنندو چٹوپادھیائے، امبوجا نیوٹیا گروپ کے چیئرمین ہرش وردھن نیوٹیا، جے ایس ڈبلیو گروپ کے سجن جندال اور ملک کےدیگر معروف صنعت کاروں کا ایک گروپ ٹریڈ بنگال ورلڈ کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ان میں سے کئی صنعت کار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اسپین اور دبئی کے دورے کے دوران بھی موجود تھے۔ ساتویں عالمی بنگال تجارتی کانفرنس کا اختتامی تقریب علی پور کے دھن دھنیا تھیٹر میں منعقد ہوگی۔ ریاستی حکومت کانفرنس کے مہمانوں کو گنگا بہار، علی پور جیل میوزیم کے آس پاس علاقے کا سیر کرانے کا بھی انتظام کیا ہے۔

کانفرنس میں دوصنعت کاروں کی شرکت بہت ہی اہم سمجھا جارہا ہے ان میں ایک مکیش امبانی اوردوسرے نرنجن ہیرانندنی۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ممتا کی طرف سے بلائی گئی تجارتی کانفرنس میں امبانی گروپ کے سربراہ مکیش کی موجودگی کو بہت سے لوگ سیاسی طور پراہم مان رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’ورلڈ ٹریڈ کانفرنس میں مکیش کی موجودگی نہ صرف تجارتی نقطہ نظر سے اہم ہے بلکہ سیاسی نقطہ نظر سے بھی بہت اہم ہے۔

ٹریڈ کانفرنس میں نرنجن بھی مرکز نگاہ ہوں گے۔ کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا پر الزام ہے کہ نرنجن ہیرا نندنی کے بیٹے کرشنا نندی سے تحفے اور نقد روپے لے کر پارلیمنٹ میں اڈانی گروپ سے متعلق سوالات پوچھے ہیں ۔مہوا کے خلاف انکوائری کے بعد، پارلیمنٹ کی اخلاقیات کمیٹی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک سفارش بھیجی کہ انہیں رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ نرنجن کے بیٹے درشن گزشتہ ستمبر میں دبئی میں ممتا کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جگدھاتری پوجا اور چھٹ پوجا کے موقع پر پولس اور ریاستی وزرا کو الرٹ رہنے کی ممتا بنرجی کی ہدایت

2021 میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد ممتا بنرجی نے واضح کیاتھا کہ ریاست میں صنعت کاری کا فروغ ان کے بنیاد ی کاموں میں سے ایک رہے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ نہ صرف بڑی اور بھاری صنعت کیلئے کوشش کریںگی بلکہ چھوٹی اور درمیانی صنعتیں، سیاحت، ٹیکسٹائل، فلم سازی کیلئے وہ تگ ودو کریں گی ۔ممتا بنرجی کے بقول بنگال مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ستمبر میں میڈرڈ، بارسلونا اور دبئی میں صنعتی کانفرنسوں نے ان شعبوں کو صنعت کاروں اور چیمبر آف کامرس کے اراکین کے سامنے پیش کیا۔ ریاست کے پہلے درجے کے صنعت کاروں نے بھی بین الاقوامی اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ بنگال میں گزشتہ 12 سالوں میں صنعت کے لیے سازگار ماحول بنایا گیا ہے۔ اسکے پیچھے ممتا کی قیادت کا اہم رول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details