کولکاتا: سابق کپتان سورو گنگولی آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے مینٹور کے طور خدمات انجام دینے کے کولکاتا واپس لوٹنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بنگال سے بہت پیار ملا۔ جو مجھے آپ کو یہاں ملا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے تریپورہ کی سیاحت کے سفیر ہونے کے سلسلے میں ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز میں سیاست اچھی نہیں لگتی۔ لوگوں کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیے۔
گذشتہ روز منگل کی سہ پہر تریپورہ حکومت کے وزیر سورو کے گھر گئے اور انہیں سیاحت کے لئے تجارتی سفیر بننے کی پیشکش کی۔ سورو نے بی جے پی کی حکومت والی ریاست کا سیاحتی سفیر بننے کی پیشکش کو قبول بھی کیا۔ اس کے بعد پورے بنگال میں سیاسی ہلچل شروع ہوگئی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سکانتا مجمدار نے کہا کہ بنگال کی حکومت سورو کو عزت نہیں دے سکی۔ تریپورہ میں کی حکمرانی اب بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے سورو کو سیاحت کے سفیر بنانے کا اعلان کیا۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔