کولکاتا:میویناگوڑی اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ نے گیارہ دنوں بعد ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ در اصل گزشتہ 26 فروری کو چند نامعلوم نوجوانوں نے متاثرہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کا ہدف بنایا تھا۔ متاثرہ نے اپنے والدین کی مدد سے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی تھی لیکن معاملہ پولیس کی عدم توجہی کا شکار ہو گیا۔ Bengal girl dies after setting herself ablaze over threat to withdraw rape attempt complaint
قصورواروں کی جانب سے مسلسل دھمکی ملنے کے بعد مظلومہ نے ذہنی پریشانی سے تنگ آکر کیروسین تیل ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اتر بنگلہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج ان کی موت ہو گئی۔ اتر بنگلہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں مظلومہ کی موت کے بعد سی پی آئی ایم کی خواتین ونگ، مغربی بنگال حقوق انسانی کمیشن اور ریٹائرڈ آئی پی ایس افسران نے ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا۔
دوسری طرف جنوبی کولکاتا کے بھوانی پور تھانہ علاقے میں سی پی آئی ایم کی خواتین ونگ اور پارٹی حامیوں نے مویناگوڑی معاملے کو لے کر سڑکوں پر احتجاج کیا۔ پولیس نے ان کے جلوس کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی تک ہوئی۔ پولیس نے درجنوں سی پی آئی ایم کی خواتین حامیوں کو حراست میں لے لیا۔
وہیں اس سلسلے میں سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، لیکن ریاستی حکومت ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ حکومت مرنے کے بعد معاوضہ دینے کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہے۔' Rape Victim Died in West Bengal
Rape Victim Died in West Bengal: گیارہ دنوں بعد جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ زندگی کی جنگ ہار گئی
مغربی بنگال کے میویناگوڑی میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ نے گیارہ دنوں بعد ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ متاثرہ کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد سی پی آئی ایم خواتین ونگ نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔ Bengal girl dies after setting herself ablaze over threat to withdraw rape attempt complaint
گیارہ دنوں بعد جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ زندگی جنگ ہار گئی