کولکاتا:بھارتی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان آل راونڈر شبہاز احمد کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگال نے جھارکھنڈ کو یکطرفہ مقابلے میں نو وکٹوں سے شکست دے دی ۔اس جیت کی بدولت منوج تیواری کی قیادت والی بنگال کی ٹیم نے رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔اس کے ساتھ ہی بنگال لگاتار تین بار سیمی فائنل میں پہنچا۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں بنگال کے کپتان منوج تیواری نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بنگال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ جھارکھنڈ کی ٹم پہلے کھیلتے ہوئے66 اوورز میں 173 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔جھارکھنڈ کی جانب سے کمار سورج نے89 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
بنگال نے اپنی پہلی اننگ میں شہباز احمد کی 82 رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت 328 رن بنا کر سمٹ گئی۔بنگال کی جانب سے ابھیمنو ایشورن77 اور سدیپ گھرامی 68 رن بنا کر نمایاں رہے ۔دوسری اننگز میں کھاڑکھنڈ کی ٹیم خاطر خواہ اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہے ۔مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 221 رن بنا پائی۔بنگال کی جانب سے 16 اوورز میں 45 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔