مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'ملک کی قومی سیاسی جماعت ہے یہ کبھی ختم نہیں ہو گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس تھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جلد ہی مرکز میں حکومت بنائے گی ۔'
ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ 'ملک میں نفرت اور مذہب کی سیاست عروج پر ہے۔ کانگریس اس طرح کی سیاست نہیں کرتی ہے۔'
پردیش کانگریس کے صدر نے کپل سبل کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ''پارٹی کا کھویا ہوا وقار دوبارہ دلانے کے لئے باتیں کم کام زیادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔''
انہوں نے کہا کہ 'کپل سبل ایک سنئیر رہنما ہیں۔ انہیں اس طرح کی بیان بازی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔'
کانگریس رہنما کے مطابق باتیں کرنے سے کام کرنا کہیں بہتر ہے۔ ہمیں کام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پارٹی کامیابی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو جائے۔
بنگال پردیش کانگریس صدر کا سنئیر رہنماوں کو کام کرنے کا مشورہ - ادھیر رنجن چودھری
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کپل سبل کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی کا کھویا ہوا وقار دوبارہ دلانے کے لئے باتیں کم کام زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔'
ادھیر رنجن چودھری کے مطابق مدھیہ پردیش گجرات کے ضمنی انتخابات اور بہار اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ان ریاستوں میں کانگریس کی کارکردگی بہتر ہوتی تو بی جے پی پر اثر پڑتا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔'
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'اب باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے، پارٹی کے لئے صرف اور صرف کام کرنے کی ضرورت ہے۔'
واضح رہے کہ کانگریس کے سنئیر رہنما وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ کانگریس ملک میں اہم اپوزیشن پارٹی کا رول ادا نہیں کر پا رہی یے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک کے عوام کانگریس کو موثر اپوزیشن کے کردار میں دکھنے سے محروم ہے.