اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے ریاستی سطح پر ہونے والے ٹسٹ SET میں اب جنرل پیپر صرف بنگلہ زبان میں ہوں گے۔ اس سے قبل پولیس کانسٹبل کے امتحانات بھی صرف بنگلہ زبان میں ہونے والے ہیں۔ اب کالج سروس کمیشن کا کہنا ہے SET کے امتحان میں سبجیکٹ کے علاوہ جنرل پیپر صرف بنگلہ زبان میں ہوں گے Bengal College Set Exam in Bengali۔ اس سے قبل کالج سروس کمیشن کے SET کے امتحان کئی خصوصی پیپر میں اس طرح تجربہ کیا جا چکا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کالج سروس کمیشن کا یہ فیصلہ اردو ہندی اور انگریزی میڈیم کے امیدواروں کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔
مغربی بنگال کالج سروس کمیشن Bengal College Service Commission کالج میں تقرری کے لیے بنگلہ زبان کی اہمیت کو مزید تقویت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسسٹ پروفیسر کی ملازمت کے لیے بنگلہ زبان کا جاننا اب ضروری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولس کانسٹبل کے امتحانات کی طرح اب کالج سروس کمیشن بھی SET کے امتحان میں جنرل پیپر کا سوالنامہ صرف بنگلہ زبان میں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یعنی منتخب سبجیکٹ کے علاوہ سیٹ کے امتحان میں جو جنرل پیپر ہوتا ہے اس کا سوالنامہ سب کے لیے صرف بنگلہ زبان میں یوگا۔
مزید پڑھیں: