شمالی دیناج پور:شمالی بنگال کے 9 اضلاع میں آج صبح سے ہی بی جے پی کی جانب سے بلائے گئے 12 گھنٹوں کے بند کے دوران جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رائے گنج میں بند کی حمایت کرنے والے بی جے پی کے حامیوں نے سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ کی۔ بی جے پی کے حامیوں نے بیشتر علاقوں میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بازار اور دکانیں بند کرانے کی کوشش کی ،پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔
شمالی بنگال کے 9 اضلاع میں نوجوان کے قتل کے خلاف بلائے گئے 12 گھنٹوں کے بعد بند کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کئ درمیان دفعہ دفعہ جھڑپیں ہوتی رہیں۔ ایک طرف بی جے پی کے حامی دکانیں بند کرانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس کے کارکنان عام لوگوں سے بند کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔