ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کورونا کی تیسری لہر پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پوری تیاری کر رہی ہے۔ بنگال میں چار کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سب کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔ ویکسین مرکزی حکومت کی طرف سے آرہی ہے۔ ویکسین آنے پر سب کو دی جائے گی۔ شہری علاقوں میں 75 فیصد ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ بچوں کے لیے 10 ہزار بیڈز تیار کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، لیکن بینک کل سے پانچ بجے تک کھلیں گے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو درگا پور میں 400 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ پانا گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سال 2006 میں صنعتی بنایا گیا تھا۔ اس صنعتی تالک میں ایک پولی فلم فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ فیکٹری میں سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکشمی بھنڈار کے لیے 1.5کروڑدرخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔