ریاست مغربی بنگال میں ویسٹ بنگال موشن پکچرس کی جانب سے اس معاشی بحران میں فنکاروں کی مدد کے لیے 18 لاکھ روپیہ چندہ اکٹھا کیا گیا ہے۔
فارم کا کہنا ہے کہ بنگال میں متعدد فنکار فلمییں، سیریئلس اور ویب سیریز کا کام بند ہونے کی وجہ سے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔
فارم نے کہا 'مستقبل میں چیزیں معمول پر آ جائیں گی، اس کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، ہمیں امید ہے کہ ہمارے چاہنے والوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگ فنکاروں کی مدد کے لیے چندہ دیں گے'۔
فارم نے اب تک 393 فنکاروں کے درمیان 7 لاکھ 86 ہزار روپیہ مالی مدد تقیسم کی ہے۔