مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے اشتہاری مہم بھی شروع ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ووٹرز بھی انتخابات میں اپنی ترجیح اور حکومت کی کارکردگی کا بھی حوالہ دے رہے ہیں۔
ممتا بنرجی کی دس سالہ حکومت میں عوام کو کیا ملا، کتنے ترقیاتی کام ہوئے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے کولکاتا ضلع کے بیلیا گھاٹا اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 36 میں لوگوں سے بات کی۔
بیلیگھاٹا اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 36 میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ اس علاقے میں ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی کہ ممتا بنرجی کی دس سالہ کارکردگی اور رکن اسمبلی پاریش پال کی کارکردگی سے لوگ کس حد تک مطمئن ہیں۔ اس سلسلے میں وارڈ 36 دھڑ بگان کے قاضی طاہر حسین نے بتایا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی بنگال کے لئے سب سے بہتر وزیر اعلی ہیں۔ انہوں نے جس طرح ریاست کی ترقی کے لئے کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ چاہے وہ کنیا شری ہو سبز ساتھی ہو یا 70 فیصد کی رعایت پر دوائیں ستیاب کرانے کا معاملہ ہو، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ وہیں اس بار امیدواروں کی تعداد کم ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی نے جن کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا وہ غلط لوگ تھے۔ ممتا برجی نے ان کو ٹکٹ نہ دے کر اچھا کیا ہے۔