ہوڑہ کارپوریشن سے کچھ وارڈوں کو الگ کرکے الگ میونسپل کارپوریشن بنانے کے بل کو بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے روکنے کے بعد اب کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات الگ کرانے کے فیصلے کو لیکر اعتراض کیا ہے۔
مغربی بنگال کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلے سے ہی ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ریاستی حکومت نے اب تک صرف کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات آئندہ 19 دسمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔جس پر اب بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی اعتراض کیا ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کو لیکر ریاستی الیکشن کمیشن کی نکتہ چینی کرتے ہوئے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کے روز ریاستی الیکشن کمیشنر نے آج ان سے ملاقات کی ہوئی اس ملاقات کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر نے ان سے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرانے کا کو کہا، ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمشنر کو کہا کہ وہ ایک آزادانہ طور پر کام کریں۔