مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ کے مٹیا تھانہ کے تحت بیگم پور علاقے میں اتراکھنڈ اور ریاستی پولیس نے مشترکہ چھاپہ مارکے اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اتراکھنڈ اور ریاستی پولیس کی مشترکہ چھاپہ ماری مہم کے دوران مقامی باشندوں کے درمیان تشویش پائی گئی۔ لوگوں کو سمجھ میں کچھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم کیوں چلائی جا رہی ہے۔
Rajibul Mistri Arrested : چیف جسٹس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں ایک گرفتار - اترا کھنڈ پولیس
اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں مغربی بنگال کے بشیرہاٹ کے رجب نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اترا کھنڈ پولیس نوجوان کو ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے اترا کھنڈ لے گئی ہے۔ Uttarakhand Chief Justice Facebook Account Hacked
وہیں پولیس نے پہلے نوجوان کو مقامی تھانے لے گئی اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ مغربی بنگال پولیس نے کہا کہ اتراکھنڈ کی پولیس نے پہلے ایک نوجوان کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد اس کی گرفتاری میں مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت رجب المستری کے طور پر ہوئی ہے۔ نوجوان کو سائبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پر اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتراکھنڈ کی پولیس نے نوجوان کے موبائل ٹاؤر کے لوکیشن کی مدد سے بشیر ہاٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:Security Arrangements on Martyrs' Day: کولکاتا اوراس کے اطراف کے اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات سخت